قلعہ دیدار سنگھ: تجاوزات کے خلاف آپریشن ،کرین کے ذریعے عمارتیں مسمار

Apr 29, 2025

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) روڈ کی توسیع کرنے کے لئے سرکاری اراضی کو واہگزار کرانے کے لئے باقاعدہ طور پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کرین کے ذریعے ناجائز عمارتوں کو مسمار کیا جا رہا ہے دوسری جانب زیادہ تر لوگوں نے مزاحمت کرنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس بارے میں اے سی صدر سردار ناصر شہزاد ڈوگر نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی نوائے وقت"حسیب پندھیر "سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون لدھیوالہ وڑائچ  نشانات زدہ تمام عمارتوں کو مسمار کر کے تمام سرکاری اراضی واہگزار کرانے تک یہ آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔
(تصویر ساتھ لف ہے) 

مزیدخبریں