’’پاکرا‘‘ نے لکی انویسٹمنٹ کو AM2 کی ابتدائی ایسٹ منیجر ریٹنگ جاری کردی

Apr 29, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے لکی انویسٹمنٹ کو مثبت آؤٹ لک کے ساتھAM2کی ابتدائی ایسٹ منیجر ریٹنگ جاری کی ہے۔یہ اہم سنگِ میل نئی قائم ہونے والی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے ایک مضبوط آغاز کی نشاندہی ہے، کمپنی پاکستان میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی انتخاب بننے کیلئے پْرعزم ہے۔ اس حوالے سے لکی انویسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب نے کہاکہ یہ ریٹنگ ہمارے مضبوط اسپانسر کی سپورٹ،مؤثر گورننس اور پروفیشل مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے اسٹینڈرڈز کو مسلسل بلند کرنے کیلئے پْرعزم ہیں اوراپنے سٹیک ہولڈرزاور سرمایہ کاروں کے بھروسے اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔ پاکرا کی ریٹنگ لکی انوسٹمنٹ کی مینجمنٹ ٹیم کی مہارت اور تجربہ کی بھی عکاسی ہے۔ کمپنی کی لیڈرشپ کی توجہ ایک مضبوط ادارہ جاتی اسٹرکچر کی تعمیر پر مرکوز ہے تاکہ طویل المدّتی کارکردگی اور ویلیو کی تخلیق کو فروغ دیا جائے۔ 

مزیدخبریں