اسرائیل کے داخلی سلامتی کے سربراہ رونن بار نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ 15 جون کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ کشیدگی کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے، جنہوں نے پہلے ان کی برطرفی کا اعلان کیا تھا۔رونن بار نے ایک بیان میں کہاکہ "35 سال کی خدمت کے بعد مستقل جانشین کی تقرری اور پیشہ ورانہ منتقلی کے لیے ایک منظم عمل کی اجازت دینے کے لیے میں 15 جون 2025 تک اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا اور اس کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں گا"۔شین بیت انسداد دہشت گردی کی تحقیقات کا نگران داخلی سلامتی کا اسرائیلی ادارہ ہے۔نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت اور اس کے ناقدین کے ایک گروپ کی وجہ سے یہ سیاسی جنگ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ارکان سے لے کر غزہ میں قید کیےگئے افراد کے اہل خانہ شامل ہیں۔نیتن یاہو نے 16 مارچ کو کہا تھا کہ وہ بہت پہلے رونن بار پر سے اعتماد کھو چکے ہیں۔ شین بیت کے سربراہ پر یہ اعتماد، جس کے فرائض میں انسداد دہشت گردی اور حکومتی اہلکاروں کی حفاظت شامل ہے، جنگ کے وقت میں بڑھ جاتا ہے۔نیتن یاہو کے گذشتہ مارچ میں بار کو برطرف کرنے کے فیصلے نے پورے اسرائیل میں احتجاج کی لہر جنم دی، ناقدین کا کہنا تھا کہ حکومت اہم ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے اور اسرائیلی جمہوریت کی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔سپریم کورٹ نے بعد میں رونن بار کو بے دخل کرنے کی حکومت کی کوششوں کو عارضی طور پر روک دیاتھا جس نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے ان مطالبات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنے کے بعد انہیں ہٹانے کی کوشش کی جس میں اسرائیلی مظاہرین کی جاسوسی اور وزیر اعظم کے کرپشن کے مقدمے میں خلل ڈالنا شامل تھا۔ان الزامات کے جواب میں نیتن یاہو نے بار پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔یہ تنازعہ نیتن یاہو کے حامیوں ، سکیورٹی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کے درمیان دو سال سے زیادہ کی باہمی مخالفت کے بعد شروع ہوا جو سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کے الزامات کے تبادلے پر شدت اختیار کر گیا،۔جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں رونن بار اسرائیل کے اہم مذاکرات کاروں میں سے شامل رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی عندیہ دیا ہے کہ وہ شین بیت کی حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تقریباً 18 ماہ میں اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔
نیتن یاہو کے مطالبات پر ’شین بیت‘ چیف کا مستعفی ہونے کا اعلان
Apr 29, 2025 | 10:41