دھمکیوں سے مرعوب نہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: عارف سندھیلہ

Apr 29, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ملکی و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ملکی استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ پاکستانی قوم کا مثالی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عسکری قیادت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے اور سیاسی قیادت عوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کا معیار زندگی بلند کر رہی ہے۔ بھارتی دھمکیوں سے ہم مرعوب ہونے والے نہیں، ان شاء اللہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فوج ہمارا کلیدی حصہ ہے جو ہم سے کسی صورت جدا نہیں۔

مزیدخبریں