سی ایس ایس نتائج کا اعلان :15602 میں سے 395 امیدوار کامیاب

Apr 29, 2025

لاہور (نیٹ نیوز) سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ایس ایس تحریری امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا۔ 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔ 15 ہزار 602 میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔ 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔ سال 2023ء میں 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں