لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز علی رضوی نے عبد الرحمن عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کردی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ‘ ٹک ٹاکر عمر بٹ کو مارنے کی دھمکیاں ،ملزم عبدالرحمن عرف مان ڈوگر کی ضمانت میں آج تک توسیع
Apr 29, 2025