پاکستان نے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی برآمد کیساتھ ایک سنگ میل عبور کر لیا

Apr 29, 2025

 اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے   تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی برآمد کا جشن منایا گیا۔یہ تقریب ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ یہ کارنامہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرعی اور ڈیری مصنوعات کے برآمدی شعبوں میں ایک نمایاں کامیابی کی علامت ہے۔ یہ برآمد دو معروف چینی کمپنیوں کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں