لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم سربکف ہے۔ دفاع وطن عزیزکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جامعہ أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے نئی تعلیمی سیشن کے آغازپراساتذہ اورطلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جائے اورنئی نسل دین ومذہب اورملک وقوم سے وفاداری کوہی اوڑھنابچھاؤنابنائے۔ نئی نسل کی توجہ عقیدہ،ایمان اورعمل پرمرکوزرکھی جائے،نئی نسل کوبتایاجائے کہ دنیاو آخرت کی کامیابی کا سارا دارومداراطاعت مصطفیؐ پرہے ۔اس ہی اپنی زندگیوں کوقرآن وحدیث کے مطابق ڈھالاجائے۔
دفاع وطن کیلئے سربکف ، کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:میاں جمیل
Apr 29, 2025