لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی۔ چیمپئن شپ رواں سال 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
کھیل میں سیاست، بھارت سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے بھی فرار
Apr 29, 2025