ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک بچیکی‘ آرایچ سی موڑکھنڈا کا دورہ

Apr 29, 2025

بڑاگھر+ موڑکھنڈا (نامہ نگاران ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر‘ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنایت کے ہمراہ مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہِ کیا، انہوں نے ہسپتال کے عملہ کی بائیومیٹرک حاضری، میڈیکل‘ پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی، ادویات کی دستیابی، ہسپتال کی صفائی ستھرائی، صاف پینے والے پانی کی دستیابی، سولر سسٹم اور ہسپتال کی سکیورٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے انچارج اور عملہ کو ہدایات دی کہ وہ بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ مریضوں اور لواحقین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کا رورل ہیلتھ سنٹر موڑکھنڈا کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں