قصور (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور سلمون ایوب کی ہدایات پر چیف آفیسر کاشف محمود ،میونسپل آفیسر(پلاننگ) عرفان کاظمی ، انفورسمنٹ انسپکٹرز عرفان محمود، ملک افضل، مرزا افضل اور علی نواز کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی قصور کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں متعدد غیرقانونی تعمیر شدہ ہائوسنگ سکیموں کو مسمار کیا گیا اور موقع پر موجود سائیٹ آفس سیل کردئیے گئے شہر میں زیر تعمیر اور تعمیر شدہ ہسپتال ،کالجز کمرشل تعمیرات اور متعدد دکانات کو مسمار اور سیل کردیا گیا ۔
میونسپل کمیٹی قصور کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن
Apr 29, 2025