مریدکے: پیر سید زاہد شاہ گیلانی  کی زیر سرپرستی محفل نعت 

Apr 29, 2025

مریدکے(نامہ نگار)گیلانی پیلس ماڈل سٹی میں پیر سید زاہد شاہ گیلانی کی زیر سرپرستی محفل نعت و محفل سماع منعقد ہوئی جس میں ثناء خواں محمد شہباز قمر آفریدی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ معروف سنتو قوال نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ محفل میں سینکڑوں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔ سید اکرم شاہ جیلانی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ 12 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے پیکج دیئے گئے۔ دوران محفل سید زاہد شاہ گیلانی کو پگڑی پہنائی گئی۔

مزیدخبریں