ای او بی آئی صنعتی ورکرز کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے:مراتب علی ڈوگر

Apr 29, 2025

شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشن ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن مراتب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ اولڈ ایج بینیفٹ واحد ادارہ ہے جو نجی صنعتی اداروں میں کام کرنیوالے ورکرز کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ محکمے کی مینجمنٹ نے چوہدری سالک حسین وزیر سمندر پار پاکستانیز  اور سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر ارشد محمود کے زیر انتظام بہترین فیصلوں، مالی انتظامات اور آپریشنل اصلاحات کے ذریعے گزشتہ 21 ماہ میں 138.86 بلین روپے کا اضافہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے بتایا کہ محکمے نے کنٹری بیوشن کی مد میں اکٹھے ہونے والی رقم کو مختلف مالیاتی سکیموں میں لگایا ہے جس سے محکمے کو سالانہ اربوں کا مالی فائدہ ہو رہا ہے محکمے کا کل حجم 600 ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔

مزیدخبریں