گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام‘2 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے مضر صحت گٹکے سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گٹکے سپلائر گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے گٹکوں کی 6820 اور چنگچی رکشہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب تھانہ یونیورسٹی کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکے سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گٹکے سپلائر گروہ کے دو کارندوں وحید لغاری اور نظیر میمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گٹکوں کی 6820 پڑیاں اور چنگچی رکشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈوکری، باقرانی اور ارد گرد میں گٹکے سپلائی کرتے تھے جن سے رابطوں میں رہنے والے افراد کی تلاش سمیت گروہ کے دیگر افراد اور خرید و فروخت کے متعلق تفتیش جاری ہے۔