نوشہرہ ورکاں: آگ لگنے سے 12 ایکٹر گندم کی تیار فصل خاکستر
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )گندم کو آگ لگنے کے واقعات میں بارہ ایکٹر گندم کی تیار فصل خاکستر ہوگئی، نوشہرہ ورکاں کے دو مختلف مقامات پر گندم کی باقیات تلف کرنے کے لیے لگائی آگ بھڑکنے سے بارہ ایکڑ گندم اور پچیس ایکڑ ناڑ جل گیانواحی گاوں ساگو بھاگو میں زمیندار فیصل،زیشان اور ادریس کی گیارہ ایکڑ گندم اور بیس ایکڑ ناڑ جل گیا جبکہ پگالہ کے زمیندار اکرم کی ایک ایکڑ گندم اور پانچ ایکڑ ناڑ جل گیا دونوں حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایااور زمینداروں کی پچاس ایکڑ سے زائد گندم جلنے سے بچالی۔