کرونا وباء سے نجات کیلئے ہمیں توبہ استغفار کرنی چاہیے:اسلم وٹو 

Apr 29, 2021

نواںکوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو نے کہا ہے کہ کرونا وباء سے نجات کیلئے ہمیں دن رات اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرنی چاہیے کرونا وباء ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے اور اس سے بچائو کی تدابیر پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے فیروزوٹواں میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ آج مسلمان ،مسائل اورمشکلات سے دوچار ہیں اور اسکی بنیادی وجہ اسلام اور قرآن سے دوری ہے ہمیں چاہیے کہ پانچ وقت کی نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں۔

مزیدخبریں