روشن ڈیجیٹل اکاوٗنٹس کی تقریب، وزیراعظم عمران خان کا خطاب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں روشن اپنی کار منصوبہ کامیاب ہوگا.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ برآمدات کے شعبے کو نظرانداز کرنا ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا،ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے،ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں، پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو مارکیٹنگ میں بڑا تجربہ ہے، میں چاہوں گا کہ آپ شوکت ترین کی خدمات حاصل کریں،
ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں، پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔