بنگلہ دیش میں لباس تیار کرنے والی 500 سے زائد فیکٹریاں، جو بین الاقوامی برانڈز کو کپڑے سپلائی کرتی ہیں، دوبارہ کھل گئیں ہیں ، کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گذشتہ روز بنگلہ دیش کی حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر ایسی پانچ سو فیکٹریاں کھولنے کا اعلان کر دیا، جو لباس تیار کر کے بین الاقوامی برانڈز کو سپلائی کرتی ہیں۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور کپڑے تیار کرنے والے بندرگاہی شہر چٹاگانگ میں دوبارہ سے ٹیکسٹائل فیکٹریاں کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملک کی اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بنگلہ دیش کی یہ فیکٹریاں گیپ سمیت دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں جیسے کہ زارا (انٹیڈکس) اور H&M کو ملبوسات سپلائی کرتی ہیں۔بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد حاطم نے اس موقع پر کہا، ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ملازمین ماسک پہنیں، داخلی راستے میں ہاتھ دھوئیں، اپنے جسم کا درجہ حرارت چک کروائیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024