پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج مینارپاکستان میں سیاسی پنڈال سجا رہی ہے۔ جہاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پنڈال میں50ہزارکرسیاں لگا دی گئی جبکہ 120فٹ لمبااور34فٹ چوڑااسٹیج بھی تیارکرلیاگیا۔
دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔