عوام دوست بجٹ حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے: آصف رفیق رجوانہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام یونین کونسل 10 محلہ رحمان کالونی گلی نمبر 13 میں ٹف ٹائل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کیا گیا جو حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس بجٹ میں عوام کے لئے جو ریلیف پیش کیا گیا اس سے پہلے پاکستان میں کسی بجٹ میں پیش نہیں کیا گیا ۔