آسٹریلیا انڈر 19 نے جنوبی افریقہ ایمر جنگ خواتین سہ ملکی سیریز جیت لی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ ایمرجنگ خواتین سہ ملکی ڈے سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا انڈر 19 نے جنوبی افریقہ ایمرجنگ ٹیم کو 21 رنز سے ہرا دیا پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم 49.3 اووروں میں 192 پر آؤٹ ہو گئی جارجیا ویرہیم 43 اور حنان ڈار لنگٹن نے 30 سکور کیا جنوبی افریقہ کی سیکھوکھو نے4 اور نیٹرین ڈی کلیرک نے 3 وکٹ لئے جواب میں جنوبی افریقہ ایمرجنگ ٹیم 34.5 اووروں میں 171 پر آؤٹ ہو گئی نیڈین ڈی کلیرک 48 سکور کے ساتھ نمایاں رہیں آسٹریلیا انڈر 19 کی ٹیلا ولائمنک نے 6 اور سٹیلا کیمبل نے 2 وکٹ لئے ٹیلاولائمنک پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔