فٹبال ٹریننگ و کوچنگ کیمپ آج فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں شروع ہو گا
کوٹ ادو (خبر نگار)چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں فٹبال کا ٹریننگ وکوچنگ کیمپ آج سے شروع ہوگا،ساجد بخاری کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض سرانجام دیں گے،جبکہ ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ بابر عزیز چوہدری 19سال اور 6سال سے کم عمر فٹبال کھلاڑیوں کو فٹبال کھیل بارے آگاہی لیکچر اور عملی تربیت دیں گے کیمپ میں شرکت کے خواہش مند نوجوان کھلاڑی شام ساڑے چار بجے فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں ساجد بخاری یا ملک اظہر حسین کو رپورٹ کریں۔