انور شہید کلب کوہی والا نے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ نور شہید ہاکی کلب کوہی والا نے اپنے نام کر لی۔ چنوں ہاکٹس ہاکی کلب میاں چنوں رنرز اپ رہی۔ شبیر سٹیڈیم خانیوال میں 13 رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کلبوں کی سکروٹنی کی گئی جس کے بعد میچز کا آغاز کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شفیق خان خٹک اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ تیمور ثمین خان تھے۔ اس موقع پر اشتیاق احمد پراچہ‘ سعید اختر‘ راؤ قرار احمد‘ فاروق عالم اور محمد ندیم و دیگر موجود تھے۔