لیبیا کی فوج کے سربراہ کی علاج کے بعد وطن واپسی،جلد قوم سے خطاب کا اعلان
بن غازی(این این آئی)لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے باور کرایا ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے اور وہ عوام کی ان توقعات کو پورا کرنے کے خواہش مند ہیں کہ لیبیا ایسے تمام گروہوں سے پاک ہو جائے جنہوں نے لیبیا کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔