وہاڑی‘ اوباش کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش‘ شور پر ملزم فرار‘ مقدمہ درج
وہاڑی(خبر نگار) نواحی علاقہ 35ڈبلیوبی کی بستی نسیم آباد میں اوباش نوجوان نے گھر میں سوئی ہو ئی رکشہ ڈرائیور کی سات سالہ بیٹی کو مبینہ طورپراُٹھا لیا اور قریبی با غ میں لے جا کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی کوشش کی ، بچی کی چیخ و پکار پر والدین کے آنے پر مبینہ ملز م فرار ہونے میں کا میا ب ہو گیا ، پو لیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا یہ واقعہ غریب رکشہ ڈرائیور محمد رمضان ولد محمد ممتاز کھوکھر کی فیملی کے ساتھ پیش آیا مبینہ ملزم عدنان عرف دانش اسی علاقہ کا رہا ئشی ہے، واقعہ کا علم ہوتے ہی والدنے 15نمبرپولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر متا ثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔