امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپبیو نے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیدر ناورٹ کے مطابق سعودی عرب خطے کے پرامن مستقبل کے لیے اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے میں امن کی کوششوں کے لیے امریکہ سعودی پارٹنر شپ اہم ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔