حکومت نے اورنج ٹرین منصوبہ پر 400ارب روپے ضائع کر دیئے: عبدالعلیم خان
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، امیدوار ایم این اے 128 چودھری اعجاز احمد ڈیال نے ہربنس پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبہ پر چار سو ارب روپے خرچ کیے ہیں جس سے صرف ساڑھے تین لاکھ افراد مستفید ہوں گے اگر یہی پیسہ ہسپتالوں پر لگایا جاتا تو پنجاب میں جدید قسم کے ڈیڑھ سو ہسپتال ، سکولز ، کالجز یا یونیورسٹیاں تعمیر کی جا سکتیں تھیں انہوں نے کھیلوں کے میدانوں کی بجائے ہسپتال آباد کیے ہیں آج نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ قرضوں کی مد میں کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان اور اس کے عوام کی کمر میں چھرا گھونپا ہے ۔عنقریب کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ اڈیالہ جیل جانے والا ہے عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 29 اپریل کو چیئرمین عمران خان مینار پاکستان آ رہا ہے جو عوام کو جینے کا سلیقہ بتائے گا اور کرپٹ حکمرانوں کے کالے کرتوتوں سے مزید پردہ اٹھائیںگے ۔