چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ریلوے ڈی ایس کانفرنس
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ڈی ایس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈویژنوں کے ڈیس ایس نے شرکت کی کانفرنس کی صدارت چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد جاوید انور نے کی تمام ڈویژنوں کے ڈی ایس نے اپنے اپنے ڈویژنوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سیفٹی،سکیورٹی اور مسافروں کو دی گئی سہولتوں کے بارے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد جاوید انور کو بریفنگ دی۔چیف ایگز یکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کانفر نس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسافروں کو گرین لائن ٹرین سمیت مختلف ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مئوثر اقدامات اٹھائے جائیںکانفرنس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد جاوید انور ، جنرل منیجر ویلفیئر محمد طاہر ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی ،چیف کمرشل منیجر وقار احمد شاہد،سی ایم ای/کیرج اینڈ ویگن راحت مرزا،چیف انجینئراوپن لائن بشارت وحید ،چیف الیکٹریکل انجینئر عنبرین زمان سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔