فیروز والہ: مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، 8 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک (گلفشاں ٹائون) کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے رکشہ الٹنے سے نوجوان جاوید احمد ہلاک اور چار افراد نے زخمی ہو گئے منوں آباد کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔