پنجاب حکومت کی عملداری ختم ہو چکی: عزیزالرحمن چن
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عمل داری ختم ہو گئی ہے ملاوٹ ما فیا نے ماہ رمضان سے پہلے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں۔ ناقص دالوں کو رنگ لگا کر فروخت کرنے کے حوالے سے خبروں نے عوام تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دالوں میں جو خطر ناک کیمیکل لگا کر اس کی پرو سیسنگ کی جا تی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے یہ کینسر اور معدے کی سنگین بیما ریوں کا باعث بنتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھا رٹی کی جانب سے ایسے ما فیا کے خلاف قوانین تو بنا دیے گئے ہیں لیکن ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا وقت کی ضرورت ہے۔