الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو جائیگا: راؤ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے ،2018ء کے الیکشن میں جھوٹ ،منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو گا ، ن لیگ کی عوامی پذیرائی اور نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو کی تحریک کامیاب ہوتی دیکھ کر مخالفین خوف میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ملکی سیاست آج بھی نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کے مخالفین ایک دوسرے پر الزام تراشی کے باوجود گٹھ جوڑ کرنے پر مجبور ہیں۔