اسلام آباد ائر پورٹ پر 2 طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے فلائٹ آپریشن معطلی کے بعد بحال
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ائرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرانے سے بال بال بچے۔ پرائیویٹ ائرلائن کا طیارہ شارجہ جانے کیلئے کنٹرول روم سے کمانڈ کے انتظار میں تھا کہ اسی دوران کراچی سے فلائٹ پہنچ گئی۔ طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ بعد میں نجی طیارے کو شارجہ روانہ کر دیا گیا۔