کراچی میں بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی
کراچی (وقائع نگار)کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا شہر میں ہونے والے شدید گرمی سے شہری شدید بے حال ہیں تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے،، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہر میں کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے،،شہر میں گرمی کے بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی،،شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بل پورے آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔بڑھتی ہوئی گرمی سے پریشان عوام نے غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا کا مطالبہ بھی کر دیا۔کے الیکٹرک کے خلاف عوام کی جانب سے ہونے والے مظاہرے بھی رنگ نہ لا سکے عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مایوس اور اس کے خاتمے کے منتظر ہیں۔
لو ڈ شیڈنگ