چیف جسٹس نے 540افراد کی درخواستوں پر سماعت کی، جب تک ایک بھی شخص موجود ہے عدالت میں رہوں گا: جسٹس ثاقب
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت نمبر ایک میں مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 540افراد کی درخواستوں پر سماعت کی اور سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک ایک بھی شخص عدالت میں موجود ہے میں عدالت میںبیٹھوں گا ۔تمام لوگ تسلی رکھیں اور اپنی باری پر روسٹرم پر آئیں اس وقت عدالت میں 150سے زائد سائلین ،سپریم کورٹ کے باہر بھی بڑی تعداد میں سائلین موجود تھے ۔