ڈینگی اور پولیو ورکروں کی ٹیموںکا سیکیورٹی واپس لئے جانے پر احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ صحت کی ڈینگی اور پولیو ورکروں کی ٹیموں نے سیکیورٹی واپس لئے جانے پر احتجاج میں اپنے اعزازیہ میں اضافے اور ملازمتوں کی مستقلی کا بھی مطالبہ کردیا ورکروں نے جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی ڈی ایچ او آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی پولیو اور ڈینگی ورکروں نے کہا کہ ان کی ملازمتوں کو مستقل بھی کیا جائے ۔