سبزی منڈی سے بھارت سے سمگل شدہ لیموں کی بڑی کھیپ برآمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں بھارت سے سمگل شدہ لیموں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی لیموں چار سو بوریوں میں بند تھے ابتدائی طور پر لیموئوں پر کیمیکل بھی پایا گیا پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی ا ے سی سعد بن اد اور میجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو نے پولیس کے ہمراہ سبزی منڈی میں ریڈ کیا تو بوریوں سے لیمو ںملے جو بھارت سے سمگل کرنے لائے گئے لیموئوں کے ساتھ بوریوں میں بھوسہ بھی بھرا ہوا تھا لیموئوں کی سیمپل لیبارٹری چیکنگ کیلئے بھجوادئے گئے ۔