راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،23ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ ویسٹریج پولیس نے بلال سے 400گرام چرس ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اعجاز، تنزیلہ ،قوی کریتھن ، امروز، شہبازسے 12070گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے بلال سے 250گرام چرس ، ایاز سے 300گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے قیصر سے 3422گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ناطق سے 2000گرام چرس ، قاسم سے 1900گرام چرس ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ارشد سے 150گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے ارشد سے 5لیٹر کھلی شراب،عرفان سے 5لیٹر کھلی شراب،ہمایوں سے 5لیٹر کھلی شراب،ریمن مسیح سے 5لیٹر کھلی شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے شہباز سے12لیٹر کھلی شراب،طارق ، زینب اور شیرو مسیح سے 30لیٹر کھلی شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سفیر سے پستول 30بور معہ 4روند، تھانہ وارث خان پولیس نے ناصر سے پستول 30بور معہ 3روند ،عبدالغفور سے پستول 30بور معہ 4روند برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے جہانگیر اور خواج محمد جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے بلال، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طاہر ، سالار خان، واصف کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے انکے قبضہ سے آلات ریفلنگ برآمد کر لئے ۔