مکرمی! بہت سے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس موجودہ رہائشی ضلع کی بجائے دوسرے اضلاع کے بنے ہوئے ہیں لیکن حکومت پنجاب کے محکمہ موٹرلائسنسنگ اتھارٹی کے قوانین کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس اسی ضلع سے تجدید ہو سکتا ہے جہاں سے وہ جاری ہوا ہے جب کہ اس سے قبل کسی بھی ضلع کا بنا ہوا ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی پوسٹ آفس سے تجدید ہو سکتا تھا لیکن ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں حالانکہ ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے فوری چیکنگ کے بعد پنجاب کے کسی بھی ضلعی موٹر لائسنسنگ اتھارٹی کے آفس میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کی حاضری میڈیکل رپورٹ یا بنک میں تجدید فیس وصول کرنا ممکن ہو سکتا ہے جب کہ تجدید کی دستاویزات محکمانہ طور پر کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے سکینگ کرکے بذریعہ انٹر نیٹ یا ڈاک متعلقہ ضلع کو بھیجی جا سکتی ہیں جس کیلئے لائحہ عمل اور احکامات کی ضرورت ہے جب کہ تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس وہی ضلعی اتھارٹی جہاں سے پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوا تھا بذریعہ ڈاک موجودہ جاری طریقہ کار کے مطابق لائسنس ہولڈر کے گھر پہنچا سکتی ہے اس طرح شہریوں کی مشکلات وقت اور سفر کے اخرجات کی بچت ہو گی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور وزارت لاء اینڈ پارلیمنٹرین افیئر سے اپیل ہے کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ (زاہد رئوف کمبوہ غلہ منڈی گوجرہ ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024