اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کا نام رکھنے کیلئے تین ناموں پر مشتمل (لیاقت علی خاں، بینظیر بھٹو اور گندھارا) سمری وزیراعظم کے روبرو پیش ہوئی، جو موصوف نے کوئی نام ٹک کئے بغیر واپس کردی۔ بہت اچھا کیا جناب، کیونکہ مستحق ترین نام اس فہرست میں شامل نہ تھا، یعنی عبدالستار ایدھی۔ پاکستان کی بے حد محترم افسانوی شخصیت ، جس نے ایدھی فائونڈیشن کی بنیاد رکھی، جو 1800 گاڑیوں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی والنٹیر ایمبولنس سروس چلا رہی ہے، جو 20 ہزار سے زائد لاوارث و مسکین بچوں کا گارڈین تھا اورجسے فرشتہ رحمت کہا جاتا تھا۔ جو محبت، امن اور برداشت کا چیمپئن تھا، اور کئی بار نوبیل کیلئے نامزد ہوا، مگر رد ہو گیا۔ کیونکہ اسکا قد نوبیل سے بڑا تھا۔ اور جسے معروف امریکی اخبار Huffington Post نے انسانیت کا عظیم ترین مُحب قرار دیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38