کبڈی ورلڈکپ : پاکستان ٹیم میں بھارتی کھلاڑی شامل کرنیکا انکشاف شائقین کا احتجاج
لاہور+فیصل آباد (نمائندہ سپورٹس +نمائندہ خصوصی ) آسٹریلیا میں ہونےوالے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔علم ہونے پر پنجاب کبڈی فیڈریشن کے زیر سر پرستی شائقین نے اس اقدام کیخلاف احتجاج کیا ۔صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب محمد نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بجائے بھارت کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر کے ملک و قوم سے غداری کی ہے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں اور انتظامیہ کےخلاف غداری کامقدمہ درج کرائے ۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل چوک میں کبڈی کے کھلاڑیوں کےساتھ احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔ جنرل سیکرٹری محمد سرور بٹ کے علاوہ دیگر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کھلاڑی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں تیجی سنگھ ‘ امن کنڈی ‘ سپیرا ‘ اجے پال اور گرپریٹ سنگھ المعروف دیپا کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے خون پیسنے کی کمائی سے لئے جانےوالے ٹیکسوں سے بھارتی کھلاڑیوں کوپاکستانی کھلاڑی بنا کر کھلا کر وطن عزیز کےساتھ غداری کی ہے ذمہ دارکبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور ہےں ۔بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور وطن عزیز میں بھارت کے پٹھو غداری کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ رانا سرور سمیت دیگر ذمہ داریوں کےخلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے فعل کا مرتکب نہ ہو سکے ۔ آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان کبڈی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے۔
قومی کبڈی ٹیم کو مکمل شرکت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 14 کھلاڑیوں سمیت 5 آفیشلز نے آسٹریلیا کے ویزے اپلائی کیے تھے لیکن صرف 5 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے۔