شامی صدر بشار الاسد نے اپنے بھائی کو ریپبلکن گارڈز کے فورتھ آرمرڈ ڈویژن کا کمانڈر مقرر کردیا
دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد نے ایک فیصلے میں اپنے بھائی بریگڈیئر جنرل ماہر کو اپنے ریپبلکن گارڈز کے فورتھ آرمرڈ ڈویژن کا کمانڈر مقرر کردیا۔ فورتھ ڈویژن شامی حکومت کے پاس باقی رہ جانے والی طاقت ور ترین عسکری ٹکڑیوں میں سے ہے۔ اس سے قبل یہ غیر سرکاری طور پر بشار کے بھائی ماہر کے زیر قیادت تھی کیوں کہ وہ مذکورہ ڈویژن کے صرف ایک بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔