سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی اور لکی الیکٹرک پاور کے مابین معاہدہ
کرچی( کامرس رپورٹر) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC) نے ایک تقریب میں لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سالانہ بنیادوں پرتھر بلاک IIمیں قائم کوئلے کی اپنی کان سے 3.6ملین ٹن کوئلے کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط کئے۔دستخط کی تقریب میں لکی سیمنٹ کے سی ای او محمد علی ٹبابھی موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کے خاتمے اور ملک کی خودانحصاری کو بڑھانے میں اپناکردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے کہا کہ’یہ معاہدہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب بڑھانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔