جلال الدین نے محمد جنید با با میموریل ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون پانچ کے زیرِ اہتمام محمد جنید با با میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جنید با با میموریل کر کٹ کلب نے کراچی باد شاہ کلب کو 21رنز سے شکست دیکر جیت لیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان کے سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے کیا۔ اس موقع پر شفیق کاظمی،خالد نفیس،سید محمد احمد نقوی،افتخار زماں خان،منیر قادری، محمد رفیق،شہباز قریشی،عظیم مرزا،ریاض شاہد اور افتخار کالو بھی موجود تھے۔لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر جنید با با میموریل کلب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207رنز کا ٹارگٹ دیا۔فرحان یوسف نے شاندار نصف سینچری93رنز محمد آصف نے47،جہانگیر کریم25اور جبران خان نے 22رنز بنائے۔ارسلان عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی بادشاہ 186رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمیر شاہ65اور عامر شاہ نے 55رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،وقاص اسلم،شہزاد خان نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔