دھرنا سیاست نہ ہوتی تو مذید معاشی ترقی ہوتی‘حاجی شاہ جہاں
کراچی ( وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی شاہجہان ،جوائنٹ سیکرٹری نور خان اخونزادہ اور میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں شرح نمو 5.8فیصد کی شرح سے بڑھنا وفاقی حکومت کامیاب معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کی سمت درست کر دی گئی ہے،ایک ہی وقت میں معیشت کو بہتر کرنا اور مہنگائی پر قابو پاناایک کارنامہ ہے ۔اپوزیشن کی جانب سے اگر دھرنا سیاست نہ کی جاتی تو یہ معاشی انڈیکس مزید بہتر ہوسکتے تھے ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود معاشی شعبے میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں اس کے تمام بین الاقوامی معاشی ادارے معترف ہیں ۔