بجٹ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوجائے گی‘ معراج الہدیٰ
کراچی (خصوصی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کی مہمان مسلم لیگ ن حکومت کا چھٹا بجٹ دراصل ایک سیاسی‘ الفاظکا گور کھ دھندھ اور ہندسوں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں ‘پیش کردہ بجٹ پر آنے والی حکومت کیلئے عملدرآمد مشکل ہوگا جس کیلئے انہیں مزید ٹیکس لگانا پڑیں گے جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی‘ یہ بجٹ مکمل طور پر سیاسی اور مسلم لیگ نواز کی جانب انتخابات کو مدنظر رکھ کر بنا یا گیاہے‘ لیکن اس میں ان کو مکمل طورپر نا کامی کامنہ دیکھنا پڑے گا۔ حکومت نے ایک غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کے عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے‘ کیا ایوان میں کوئی بھی منتخب ممبر اسمبلی اس قابل نہیں تھا کہ وہ بجٹ پیش کرسکتا ‘ووٹ کو عزت دوکانعرہ لگانے والے کل اسمبلی میں ووٹ کی پرچی کی بے حرمتی اور ووٹر کی عزت کو پامال کیا گیا ہے۔