اب نون اور جنون کا مقابلہ ہے.نواز شریف صاحب شیر کا شکاری ہوں اسلیے خطرناک ہوں. آپ ڈرتے کیوں ہیں مناظرے کے دن شکار نہیں کروں گا۔ عمران خان
مری میں شیر کی دھاڑ کے بعد بلے نے چکھے لگائے،،عمران خان آج بھی نون فوبیا کا شکار نظرآئے،،،تاہم اوئے توئے سے آپ جناب اور صاحب پر آگئے،،،تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ نون لیگ کی حکومت میں نواز شریف نے اپنے خاندان کو خوب فائدہ پہنچایا اور اثاثوں میں اضافہ کیا،،پانچ برس میں پنجاب سے ستر ہزار افراد اغواء ہوئے لیکن شہباز شریف نے کچھ نہیں کیا. آج بھی مناظرہ مناظرہ کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے عمران خان بولے،،میں شیر کا شکاری ہوں اس لیے خطرناک ہوں،،لیکن نواز شریف گھبرائیں نہیں مناظرے کے دن شکار نہیں کروں گا،،،،میاں جی چھٹی باری نہیں آنے والی. تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ جماعتیں شاہی پارٹیاں ہیں اور ممبران ان کے درباری،،،سیاستدان خود بوڑھے ہوجاتے ہیں تو بچوں کو آگے لے جاتے ہیں،،،زرداری بلاول کو میدان میں لائے ہیں جسے اردو تک بولنا نہیں آتی،،، نوے روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کادعویٰ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے لوگوں کو اختیارات دیے جائیں گے. ترقی بلدیاتی اداروں کی وجہ سے ہوتی ہے اس لیے گاؤں کی سطح پر فنڈ دیں گے۔