ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگاران) ٹرےفک حادثات مےں اےک خاتون سمےت 3 افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کالج روڈ پر ویگن کے ساتھ تصادم رکشہ مےں خاتون سوار راحت بی بی ہلاک جبکہ اس کی بہن اور رکشہ ڈرائےورجاوےد شدےد زخمی ہو گئے۔ گلبرگ تھری مےں کار کی ٹکر سے سائےکل سوار سکےورٹی گارڈ امانت ہلاک ہو گےا۔ گورنر ہاﺅس کے سامنے کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتےجہ مےں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ دریں اثنا سکیم نمبر 2 کوٹ عبدالمالک کا رہائشی شکیل تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاںبحق ہو گیا۔