برطانیہ کا افغانستان میں ڈرون مشن چلانے کا اعتراف
لندن(آن لائن) برطانیہ نے افغانستان میں ڈرون مشن چلانے کا اعتراف کرلیا ہے‘ یہ ڈرون ہیلپ وائر میزائل سے لیس ہیں جو 10 ہزار فٹ کی بلندی سے دشمن کو شناخت کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں قندھار بیس پر یہ ڈرون طیارے ویلنگٹن ہوائی اڈے سے کنٹرول کئے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے برطانوی ڈرونز کو امریکہ کے نویڈا ایئر بیس سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔