Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اپوزیشن کا احتجاج بے معنی، پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا: عثمان بزدار
  • قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے: طبی تحقیق
  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ،اہم امورپربریفنگ
  • کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 47 افراد جاں بحق، 1745 نئے مریض
  • ہ چین کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا:وزیر خارجہ

قائداعظمؒ ۔قائداعظمؒ رہیں گے!

Apr 29, 2013 1:47 AM, April 29, 2013
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

لاہور سے، سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ہائی کورٹ /سُپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ، میاں جمیل اختر کا ایک طویل خط موصول ہُوا ،جِس کا خلاصہ نذرِ قارئین ہے اور اُس کا مختصر جواب بھی ۔

مکرمی و محترمی اثر چوہان صاحب!

مَیں مشرقی پنجاب کی سابقہ ریاست ۔” پٹیالہ“۔ کا مہاجر ہوں ، جہاں 1947ءمیں اڑھائی لاکھ مسلمان شہید کئے گئے تھے ۔ اُن میں میرے والد اور بڑے بھائی سمیت، میرے خاندان کے دیگر 10افراد بھی شامل تھے ۔پاکستان نے مجھے بُہت کچھ دیا ہے جو ،شاید متحدہ ہندوستان میں مجھے نہیں مِل سکتا تھا ۔ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ میرے آئیڈیل ہیں۔ ہم سب پاکستانی اُن کے احسان مند ہیں ، لیکن جن کانگریسی عُلماء نے ،گاندھی جی کو خوش کرنے کے لئے ،قائدِاعظمؒ کے خلاف کُفر کے فتوے دئیے اُن کی صُلبی اور معنوی اولاد نے ابھی تک قائدِاعظم ؒ کے بارے میں اپنے دِلوں سے کدُورتیں ختم نہیں کیں ۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

31مارچ کومولانا فضل الرحمٰن نے، لاہور کے مِینارِ پاکستان پر ۔” اسلام زندہ باد کانفرنس “۔ منعقد کی ، مولانا نے اپنی تقریر میں یہ تو کہا کہ ۔” مَیں قوم کو یہ یاد دلانے آیا ہوں کہ اِسی جگہ 23مارچ1940ءکو اسلام کے نام پر پاکستان بنانے کا عہد کیا گیا تھا “۔ لیکن انہوںنے بانیءپاکستان حضرت قائدِاعظمؒ کی قومی خدمات کا ذِکر نہیں کِیا۔ اُس کے بعد مَیں نے مختلف نیوز چینلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو ۔” محمد علی جناح کا پاکستان ۔ محمد علی جناح کا پاکستان“۔ کہتے سُنا تو مجھے بہت تکلیف ہُوئی ۔ مولانا فضل الرحمٰن اپنے والد کو ۔” حضرت مولانا مُفتی محمود رحمت اللہ علیہ“۔ کہہ کر پُکارتے ہیں لیکن کیابابائے قوم کو، قائدِاعظم ؒکہتے ہوئے اُن کی زبان پر چھالے پڑتے ہیں ؟۔ اگر قائدِاعظمؒ کے شیدائی مولانا فضل الرحمٰن کے والد کو ۔صِرف ۔” محمود ! ۔محمود !“۔ کہہ کر پکاریں تو وہ کیا محسوس کریں گے ؟۔ قائدِاعظمؒ کے پاکستان نے تو، اُن کے دُشمنوں کو بھی بہت کچھ دیا تھا ۔ پھِر انہیں شرم کیوں نہیں آتی؟۔ میری قائدِاعظمؒ کے رُوحانی سپُوت اور تحریکِ پاکستان کے نامور مجاہد محترم مجید نظامی اور آپ سمیت ۔” نوائے وقت“۔ کے تمام کالم نویسوں سے، درخواست ہے کہ وہ ،حسبِ روایت ، قائدِاعظم ؒ کی شان میں گُستاخی کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں ۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

آپ کا مُخلص

میاں جمیل اختر لاہور0300-8444762

محترم میاں جمیل اختر صاحب !

وعلیکم سلام!

مَیں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ۔ جِن لوگوں نے 1947ءمیں ہجرت کی صعوبتیں برداشت کر کے قائدِاعظمؒ کے پاکستان کو اپنا وطن بنایا تھا ،وہ قائدِاعظمؒ کو بابائے قوم مانتے اور ان کا دِل سے احترام کرتے ہیں ، لیکن جِن لوگوں کی گھُٹّی میں قائدِاعظمؒ کی دشمنی پڑی ہو، اُن کا ورّیہ آپ جیسے مُحبِ وطن پاکستانیوں سے مختلف ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن اپنے والد مولانا مُفتی محمود ( مَیں آپ سے معذرت خواہ ہوں کہ مَیں انہیں صِرف ۔” محمود“۔ نہیں لِکھوں گا )۔کے جانشین کی حیثیت سے جمعیت عُلماءاسلام کے سٹیج پر سیاست کرتے ہیں۔ مولانا مُفتی محمود ، قیامِ پاکستان سے چند دِن پہلے، پیسہ اخبار لاہور میں،مولانا غلام غوث ہزاروی کی صدارت میں ہونے والے جلسے میں موجود تھے ،مولانا مظہر علی اظہر ( المعروف مولانا اِدھر علی اُدھر ) نے تقریر کرتے ہُوئے ۔ حضرت قائدِاعظمؒ کو ۔ ”کافرِا عظم“۔کہا تھا ۔ قیامِ پاکستان کے بعد مولانا مفتی محمود کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ ۔” خدا کا شُکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے “۔ یہ فقرہ انہوں نے شورش کاشمیری کے ساتھ ملاقات میں محترم مجید نظامی کی موجودگی میں ادا کیا تھا، جس پر جناب مجید نظامی نے احتجاج کا حق ادا کیا۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

 مولانا مفتی محمود ،پاکستان میں سیاست کرنے کے گناہ میں،اپنے انتقال تک مصروف رہے ۔ یہاں تک کہ وہ صوبہ سرحد کے وزیرِاعلیٰ بھی رہے ۔ اور پاکستان میں ہی دفن ہوئے ۔ حالانکہ ۔” اصولی طور پر“۔ مُفتی صاحب کو بھی سرحدی گاندھی باچا خان ( خان عبدالغفار خان ) کی طرح افغانستان میں دفن ہونا چاہیے تھا ۔ مولانا مفتی محمود نے، جنوری 1965ءکے صدارتی انتخاب میں قائدِاعظمؒ دشمنی میں، اُن کی ہمشیرہ مادرِ ملّت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی بھر پور مخالفت کی تھی۔

میاں جمیل اختر صاحب !

یہ بات تو آپ کے عِلم میں ہی ہوگی کہ جمعیت عُلماءاسلام مولانا فضل الرحمٰن گروپ ہو یا مولانا سمیع الحق گروپ ، دونوں اُسی جمعیت عُلمائے ہند کی وارث ہیں، جِس کے اکابرین نے نہ صِرف قائدِاعظمؒ بلکہ اُن سے پہلے، دوقومی نظریے کے علمبردار سرسید احمد خانؒ اور علّامہ اقبالؒ کے خلاف بھی کُفر کے فتوے دئیے تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت عُلماءاسلام کے دونوں گروپوں کے عہدیداران اور ارکان ہر سال داراُلعلوم دیوبند کی سالانہ تقریبات میں حِصّہ لینے کے لئے بھارت کے دورے پر جاتے ہیں،جہاں۔” فتویٰ سازی کی فیکٹری“۔ ابھی تک چل رہی ہے ۔ اگست2005ءمیں داراُلعلوم دیوبند کے مولوی مرغوب اُلرحمٰن کا ایک انٹرویو ،ممبئی کے اخبار میں شائع ہُوا تھا جِس میں ، اُس نے ہرزہ سرائی کرتے ہُوئے کہا تھا کہ ۔” محمد علی جناحؒ شراب پیتے تھے اور نماز نہیں پڑھتے تھے ۔مَیں انہیں مُسلمان نہیں سمجھتا“۔ محترم مجید نظامی نے ۔” نوائے وقت“۔ میں اور مَیں نے اپنے اخبار۔” سیاست“۔ میں اُس فتوی فروش مولوی کی خوب خبر لی تھی۔ اُن دنوں ہمارے یہاں مسلم لیگ ق کی حکومت تھی ، لیکن حکومت اور حکومت سے باہر کسی بھی مسلم لیگ کے قائدِین نے اِس پر احتجاج تو کجا ، نوٹس تک نہیں لیاتھا ۔

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

میاں جمیل اختر صاحب !

 اگر مولانا فضل الرحمٰن یا جمعیت عُلمائے ہند کا کوئی وارث بانی پاکستان کو قائدِاعظم ؒ کے بجائے صِرف محمد علی جناح ۔ کہتا ہے تو اُس سے بابائے قوم کی شان نہیں گھٹتی ۔ ” آسمان کی جانب تھوکا ،مُنہ پر“۔ کوئی بھی شکلِ مومناں تاریخ کو تبدیل نہیں کر سکتا ۔ جِس طرح جمہوریہ تُرکیہ کے بانی مصطفےٰ کمال پاشا ۔” اتا ترک“۔ ( تُرکوں کے باپ) ۔کہلاتے ہیں ۔قائدِاعظمؒ بھی قائدِاعظمؒ ہی رہیں گے ۔

       

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اثر چوہان


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • 2023 تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے، حکومت قائم رہے گی: گورنر ...

    Jan 07, 2021 | 12:44
  • نئے سال کے موقع پر ماہرہ خان کا فوٹو شوٹ

    Jan 01, 2021 | 15:47
  • ٹرمپ 70روز میں چلاجائیگا، ہم یہاں ہمیشہ رہیں گے، جواد ظریف

    Nov 09, 2020 | 13:07
  • حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ...

    Aug 14, 2020 | 10:07
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اپوزیشن کا احتجاج بے معنی، پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا ...

    Jan 22, 2021 | 10:53
  • قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ...

    Jan 22, 2021 | 10:15
  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا ...

    Jan 22, 2021 | 10:11
  • کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 47 افراد جاں بحق، 1745 ...

    Jan 22, 2021 | 10:03
  • ہ چین کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا:وزیر ...

    Jan 22, 2021 | 09:48
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group