جعلی و غیر قانونی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم کی ہدایت پر ملک بھر میں ڈریپ ایکٹ کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع،اسلام آباد کے 4 میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہےکہ ڈرگ کنٹرول سیکشن آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 3 ڈرگ انسپکٹرز نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 4 میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا،چاروں میڈیکل سٹور بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے سٹور چلا رہےتھے۔ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈسٹری بیوٹرز کا سٹاک بھی سیل کر دیا  ہے،عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،ملک سے جعلی اور آن رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کو یقینی بنایں گے۔وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان  نے مزید کہا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں،نیشنل ٹاسک فورس کو ہدایت کی ہےملک بھر جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔